پیمرا کی جانب سے بول نیوز کی بندش کے خلاف بیرونی ملک میں بھی آوازیں بلند

پیمرا کی جانب سے بول نیوز کی بندش کے خلاف پیرس میں بھی آوازیں بلند ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پریس کلب فرانس کی جانب سے پیرس میں ریپبلک اسکوائر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ ہوا، بانی پاکستان پریس کلب صاحبزادہ عتیق الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحافت کا گلہ دبایا جارہا ہے۔

فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بول کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے 2 روز قبل بغیر کسی اطلاع کے بول نیوز کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بول کے ڈائریکٹر نیوز سمیع ابراہیم نے اس حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیمرا کے ذریعے بول نیوز کی نشریات کو بند کروا دیا ہے۔

 سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے بول نیوز کی بندش کی شدید مذمت کی ہے۔

 بول ٹی وی کی نشریات بند کرنے پر الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بول نیوز کی نشریات بند کرنا صحافت پر حملہ ہے۔

The post پیمرا کی جانب سے بول نیوز کی بندش کے خلاف بیرونی ملک میں بھی آوازیں بلند appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email