حضورﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حضورﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک آئے روز مسائل کی دلدل میں دھنس رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چترال سے کراچی تک عوام بے بسی اور بیچارگی کی تصویربن چکی ہے ، حکومتی رویوں سے ثابت ہوگیا کہ وہ ظلم اور ناانصافی بند نہیں کرے گی ، پی پی اور ن لیگ نے اپنے ادوار میں عالمی استعمار کی تابعداری کی۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی ماضی کی پالیسیوں میں تیزی لائی ، قوم کا حکمرانوں سے جواب دہی کاوقت آگیا ہے ، نظام میں تبدیلی کے لیے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اسوہ رسولﷺ کی پیروی میں انسانیت کی فلاح ہے ، حضورﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے۔

  اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا  کہ پاکستان صرف جمہوریت کے لیے نہیں بنایا گیا اور نہ کسی خان اور وڈیرے کی خواہش پوری کرنے کے لیے بنایا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ انگریز کے معاشی نظام کے مقابلے میں ہمارے پاس اسلامی معاشی نظام ہے ، ہمارے سامنے افغانستان  ایک غریب قوم موجود ہے جس نے تمام سپر طاقتوں کو شکست دی ، انہوں نے ڈالروں کو بھی شکست دی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے ملکر کر پاکستان کے کلچر و جغرافیہ کو تباہ کیا ، ان پارٹیوں نے کرپشن کا کلچر عام کیا لیسانی فسادات کرواۓ ، انہوں نے اپنی آٸندہ سات پشتوں کے لیے مال و دولت جمع کیا ، پانامہ لیگ میں بھی انہی پارٹیوں کے ممبران کے نام ہیں ، عام آدمی اور غریب آدمی ملک کا وفادار ہے۔

سراج الحق نے کہا تھا کہ اورسیز پاکستانی باہر سے کما کر پاکستان بھجیتا ہے لیکن یہ لوگ پاکستان سے پیسہ باہر بھیجتے ہیں ، تمام مساٸل کی جڑ کرپشن کی سیاست ہے ، انہوں نے پاکستان کی غریب عوام کو آٸی ایم ایف کے بوج تلے دبا دیا ، اب ان کی باریاں ختم ہونی چاہئیں ، غریب عوام کا بیٹا بھی اسمبلی میں جانا چاہیے ان کی وجہ سے ہماری سیاست گالی بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ چنیوٹ کے روڈ کی حالت دیکھ کر بہت افسوس ہوا ، کتنی زندگیاں اس خوفناک سڑک کی نظر ہو چکی ہیں ، ہر 33وأں پاکستانی ڈپریشن کا شکار ہے ، ہر دسویں خاتون چیسٹ کینسر کا شکار ہے ، یہ آپکا ہمارا ملک ہے جس کو ملکر دلدل سے نکالنا ہے ، چنیوٹ کی عوام کو سلام پیش کرنے آیا ہوں ، چنیوٹ کی عوام نے ختم نبوت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ مہنگاٸی کے خلاف 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج ہو گا ، پیٹرول ڈیزل آٹا چینی کی قیمتوں میں اضافہ کی مزمت کرتے ہیں۔

The post حضورﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email