یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کی 950 گرام چائے 100سے 210 روپے تک مہنگی کر دی گئی ، کافی کے 100 گرام جار کی قیمت 50 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔

بچوں کا 500 گرام فارمولا دودھ 60 روپے تک مہنگا کر دیا گیا ، ایک کلو کپڑے دھونے کے پاوڈر  کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ، ایک لیٹر ملٹی پرپز کلئینر کی قیمت 46 روپے تک بڑھادی گئی ہے۔

کسٹرڈ کا 300 گرام کا پیکٹ 5 روپے مہنگا کر دیا گیا ، کارن فلور 300 گرام20 روپے تک مہنگا کردیا گیا ، شہد کی 250 گرام کی قیمت میں95 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پیکٹ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

The post یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email