پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کو شکست،راشد خان نے معافی مانگ لی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد افغان اسپنر راشد خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم کے اسپنر راشد خان نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ  ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں اور دنیا بھر میں موجود شائقینِ کرکٹ سے گزشتہ روز فتح حاصل نہ کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ  میں تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہوں کہ ہم فتح یاب نہ ہو کر آپ کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں لاسکے۔

راشد خان نے آئندہ میچز کیلئے مداحوں سے حمایت اور دعائیں کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

راشد خان نے مزید کہا کہ تیز ترین 100 وکٹیں لینے پر آپ تمام لوگوں کے میسجز کا بھی شکرگزار ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

The post پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کو شکست،راشد خان نے معافی مانگ لی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email