رینجرز کی این جی اوز کے جعلی نمائندوں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

سندھ رینجرز نے اندرون سندھ میں این جی اوز کے جعلی نمائندوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نیتجے میں 4 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ تھرپارکر کے علاقے نگرپارکر میں انٹیلیجینس معلومات پر کارروائی کی گئی، ملزمان این جی اوز کے جعلی کارڈز اور فارمز پر غریب خواتین کو سلائی مشین دینے کا جھانسہ دے رہے تھے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ جھانسہ دے کر ملزمان شناختی کارڈ نمبرز اور انگوٹھوں کے نشان حاصل کرہے تھے، انگوٹھوں کے نشانات کو پاوڈر کے ذریعے ٹرانسپیرنٹ ٹیپ پر چسپاں کر کے غیر قانونی استعمال کرنا تھا، این جی او سے رابطہ کرنے پر این جی او نے ملزمان سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کو بمعہ جعلی دستاویزات قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

The post رینجرز کی این جی اوز کے جعلی نمائندوں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email