ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 کی پہلی ہیٹ ٹرک سری لنکا کے باؤلر کے نام

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی پہلی ہیٹ ٹرک سری لنکا کے باؤلر حسارنگا ڈی سلوا نے اپنے نام کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے  اسپن باؤلر حسارنگا ڈی سلوا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔

حسارنگا ڈی سلوا کی ہیٹ ٹرک کے شکار بننے والوں میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما،ایڈن مرکرم اور ڈیون پریٹورئیس شامل  ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 کی پہلی ہیٹ ٹرک سری لنکا کے باؤلر کے نام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email