عدالتیں سعد رضوی کو رہا کرتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالتیں سعد رضوی کو رہا کرتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی جس میں علماء نے عمران خان سے سعد رضوی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ اگر عدالتیں سعد رضوی کو رہا کرتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سعد رضوی کی رہائی کا فیصلہ عدلیہ پر چھوڑ دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو نکالنا مسئلے کا حل نہیں ، دنیا کو توہین رسالت سے متعلق سمجھانا ہوگا ، ماضی میں کسی وزیراعظم کو توہین رسالت سے متعلق بات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی ، دنیا کو بتانا ہوگا کہ توہین رسالت سے اربوں مسلمانوں کے دل دکھتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ عشق رسولﷺ صرف تحریک لبیک نہیں سارے مسلمانوں میں موجود ہے ، حکومت لانگ مارچ پر تشدد نہیں کرنا چاہتی ، فائرنگ مظاہرین کی جانب سے کی گئی ، پولیس نے تشدد کا راستہ نہیں اپنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علماء نے فواد چوہدری کے بیانات پر اعتراضات کیے اور ان کے بیانات کا حوالہ بھی دیا۔

The post عدالتیں سعد رضوی کو رہا کرتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، وزیر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email