مجھے اپنی بڑھتی عمر چھپانے کا کوئی شوق نہیں ،عفت عمر

پاکستانی اداکارہ عفت عمر کا اپنی بڑھتی عمر سے متعلق کہنا ہے کہ انہیں اپنی بڑھتی عمر چھپانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

عفت عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iffat Omar (@iffatomarofficial)

اداکارہ نے شئیر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں 49 برس کی ہوں اور مجھے اپنی عمر سے محبت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آپ میں سے جو کوئی بھی مجھے بدصورت سمجھتا ہے وہ اپنی پرورش دکھاتا ہے اور کچھ نہیں‘

عفت عمر نے مداحوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ آپ کسی کو یہ نہ کہیں کہ وہ بدصورت ہے۔

The post مجھے اپنی بڑھتی عمر چھپانے کا کوئی شوق نہیں ،عفت عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email