حکومت الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے ، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ احتجاج کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنے کا کہا گیا ، این اے 133 میں اعتراض دائر ہوتے ہی پی ٹی آئی کے وکلاء نے بہانے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے یہ حلقہ کلیئر ہے ، حکومت الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے ، جمشید چیمہ کےکاغذات نامزدگی پرچند روزقبل اعتراض دائرکیا گیا ، حکومت پنجاب نےبہانہ بنایااحتجاج کےدوران الیکشن نہیں ہوسکتا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نےمہنگائی اورلاقانونیت کےتحفے دیے ، اب یہ احتجاج کا بہانہ بنا رہے ہیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آگیاہےآرڈیننس کوعوامی اورعدالتی سطح پرچیلنج کیاجائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آپکو غلام چاہیے سول سرونٹس کی ضرورت نہیں ، موجودہ حکومت ملک کو عدم استحکام کی جانب لے کر جارہی ہے ، ملک آرڈیننس پر چلایا جارہا ہے ، الیکشن کمیشن کو یہ لوگ آگ لگانے کی بات کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ اس حکومت کا مسئلہ نو گورننس ہے۔

The post حکومت الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے ، خواجہ سعد رفیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email