معروف بھارتی اداکار کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار یوسف حسین گزشتہ روز کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

یوسف حسین کے داماد اور فلم ساز ہنسل مہتا نے ایک پوسٹ کے ذریعے ان کے انتقال کی خبر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بغیر زندگی کبھی بھی پہلے جیسی نہیں رہے گی وہ میری پریشانیوں میں ہمیشہ فرشتہ بن کر آتے تھے، میں ہمیشہ ان کے احسانات کے مقروض رہوں گا۔

ہنسل مہتا کے اس ٹوئٹ پر بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ یوسف حسین نے ویواہ ، دھوم ٹو، دل چاہتا ہے، رئیس اور دیگر نامور بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

 

The post معروف بھارتی اداکار کورونا وائرس سے انتقال کر گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email