آج کی امن وامان کی صورتحال پر پوری قوم تشویش کا شکار ہے، حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے نائب صدراور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آج کی امن وامان کی صورتحال پر پوری قوم تشویش کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدراور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں کسی وزیر کا بیان دوسرے وزیر کے بیان سے نہیں ملتا۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں، انہوں نے ملک کو تماشا بنادیا ہے، ان سے کوئی ڈھنگ کا فیصلہ نہیں ہوتا، یہ کورونا یا کسی اور چیز ہے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدراور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے مزید کہا ہے کہ ان حکمرانوں کے جھوٹ عیاں ہو چکے ہیں، 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئیں؟ ان کا آخری وقت قریب آچکا ہے۔

The post آج کی امن وامان کی صورتحال پر پوری قوم تشویش کا شکار ہے، حمزہ شہباز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email