آصف علی کی شاندار پرفارمنس پر شوبز شخصیات کا ردعمل

پاکستانی بلے باز آصف علی کی  افغانستان کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی پر شوبز شخصیات نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ روز افغانستان کے خلاف ہونے والے میچ میں آصف علی کی جانب سے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلائی گئی جس پر شوبز شخصیات نے نے بھی بلے باز کی صلاحیتوں کو خوب سراہا ہے۔

آصف علی کے حوالے سے پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنے ایک پیغام میں ان کے کامل یقین کی خوب حوصلہ افزائی کی ہے۔

علی ظفر نے کہا ہے کہ یہ کیسی خود اعتمادی ہے جس نے کھیل کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے نے مزید کہا کہ آخری چند گنیدوں پر 4 چھکے مار کر فتح پاکستان کے نام کردی، آصف علی یو بیوٹی۔

اسکے علاوہ پاکستان کی بہترین اداکارہ صباء قمر نے بھی افغانستان کے خلاف میچ میں آصف علی کی کارکردگی کو خوب سہراتے ہوئے ایک پیغام اری کیا  ہے۔

اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ میچ دیکھا لیکن آصف علی آپ بہترین ہیں۔

اپنے ایک اور پیغام میں اداکارہ نے پاکستانی ٹیم کو افغانستان کے خلاف میچ جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے اور کہا ہے کہ  یہ ہے میرا پاکستان۔

The post آصف علی کی شاندار پرفارمنس پر شوبز شخصیات کا ردعمل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email