آریان خان کی ضمانت میں جوہی چاولہ کا کردار

بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت میں جہاں دیگر شوبز شخصیات نے ان کا ساتھ دیا وہیں ایک چہرہ ایسا بھی ہے جس نے آریان کی ضمانت میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کی ضمانتی پیپرز پر بالی وڈ کی نامور اور شاہ رخ خان کی ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ نے دستخط کئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ نے شاہ رخ خٓن سے اپنی برسوں پرانی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے آریان خان کی ضمانت کے لئے 1 لاکھ روپے کے ضمانتی پیپرز پر دستخط کرتے ہوئے آریان کی ضمانت لی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے گزشتہ روز آریان خان کی ضمانت کی منظوری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سب کو کافی ریلیف ملا ہے۔

اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا کہ مجھے خوشی اس بات پر ہے کہ یہ معاملہ اب ختم ہوا اور آریان بہت جلد گھر آجائے گا ۔

The post آریان خان کی ضمانت میں جوہی چاولہ کا کردار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email