شہباز شریف اور حمزہ شہباز بینکنگ جرائم کورٹ پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز بینکنگ جرائم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ جرائم عدالت کے جج سردار طاہر صابر کچھ دیر بعد عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور امجد پرویز ایڈووکیٹ درخواستوں پر عدالتی دائرہ اختیار سے متلعق دلائل دیں گے۔

The post شہباز شریف اور حمزہ شہباز بینکنگ جرائم کورٹ پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email