میرے خلاف جھوٹ پر مبنی کیسز بنائے گئے ہیں، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جھوٹ پر مبنی کیسز بنائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران آج تک سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کرسکے، انشااللہ، اللہ تعالیٰ انصاف کرے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ تحریک لبیک کے احتجاج پر مذاکرات ہی بہترین حل ہے، اتنی جانیں ضائع ہوئی ہیں اللہ تعالی پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں قائم رکھے۔

The post میرے خلاف جھوٹ پر مبنی کیسز بنائے گئے ہیں، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email