نئے اسپیکر کا انتخاب: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

نئے اسپیکر کے انتخاب کے لئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس گورنر بلوچستان سید ظہوراحمد آغا نے آج دوپہر 3 بجے طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں نئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا انتخاب عمل میں لا یا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی آج صبح 8.30 بجے تا دوپہر 12 بجے سیکرٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپیکر کے عہدے کے لئے خفیہ رائے شماری 3بجے ہو گی۔

The post نئے اسپیکر کا انتخاب: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email