ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،شعیب ملک ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لئے پر امید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک ایک بار پھر 2009 کی تاریخ دہرانے کیلئے پر امید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا بہترین لمحہ تھا، کیریئر کے اختتام سے قبل دوبارہ ایسا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2009 کے ورلڈ کپ میں شروع میں ہم مشکل میں تھے، بعد میں مومینٹم پکڑا۔

شعیب ملک نے کہا  ہے کہ ٹیم سے جب زیادہ توقع نہیں ہوتی تو اسکا فائدہ بھی ہوتا ہے، جب کوئی آپ کو فیورٹ نہیں سمجھتا تو اسکو چیلنج سمجھ کر اپنا بہتر دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے ابتدائی 2 میچز میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،شعیب ملک ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لئے پر امید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email