آریان خان کی ضمانت کی منظوری پر جوہی چاؤلہ کا ردعمل

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے گزشتہ روز آریان خان کی ضمانت کی منظوری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سب کو کافی ریلیف ملا ہے۔

اداکارہ نے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی اس بات پر ہے کہ یہ معاملہ اب ختم ہوا اور آریان بہت جلد گھر آجائے گا ۔

واضح رہے کہ آریان کی ضمانت جوہی نے دی ہے اور وہ آریان کے وکیل ستیش منی شیندے کو بچپن سے جانتی ہیں،ضمانت کی کارروائی مکمل ہوچکی ہے اور جوہی کی جانب سے دی گئی شوریٹی بھی منظور ہوگئی ہے۔

The post آریان خان کی ضمانت کی منظوری پر جوہی چاؤلہ کا ردعمل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email