پی ٹی آئی حکومت ہوش کے ناخن لے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ہوش کے ناخن لے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر کی طرح پورے بلوچستان میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے پر صوبائی و ضلعی تنظیموں کو شاباشی دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنا سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے، پورا ملک وزیر اعظم عمران خان کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا بھگت رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہر شہر آج عمران خان کے خلاف نکلتے جلوس عوامی غیض و غضب کا ایک اظہار ہیں، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، پی ٹی آئی حکومت ہوش کے ناخن لے۔

The post پی ٹی آئی حکومت ہوش کے ناخن لے، چیئرمین پیپلز پارٹی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email