ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،حارث رؤف کی ایونٹ میں  تیز ترین گیند

پاکستان کرکٹ ٹیم  کے فاسٹ باؤلر  حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیز ترین گیند کروانے میں جنوبی افریقی بولر کے ہم پلہ ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آج پاکستان افغانستان سے میچ کھیل رہا ہے، اس دوران حارث رؤف نے ایونٹ کی سب سے تیز گیند کروائی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 4 وکٹ لینے والے حارث رؤف نے 153کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی ہے۔

جنوبی افریقہ کےنورٹجی نے ایونٹ میں 153 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی۔

قومی کرکٹر حارث رؤف اس سے قبل ایونٹ میں 152 کی رفتار سے گیند کرواچکے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،حارث رؤف کی ایونٹ میں  تیز ترین گیند appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email