سردیوں میں وزن کو کیسے کم کیا جاسکتا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

ماہرین نے بڑھتے وزن کے شکار افراد کے لئے چند ایسی غذائیں بتائی ہیں جن کے استعمال سے موسم سرما میں وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

گرمیوں کے مقابلے میں موسم سرما میں ہم زیادہ کھاتے ہیں اور اس وجہ سے سردیوں میں زیادہ وزن بڑھ جاتا ہے ۔

موسم سرما میں بہت سے ایسے پھل، سبزیاں ہیں جو قدرتی طور پر بھی وزن کم کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں اور پیٹ کی بڑھتی چربی کو بھی کم کرسکتے ہیں۔

گاجر میں ایسے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کو زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگتی اور آپ خود کو بھرا ہوا محسوس کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ گاجروں میں کیلوریز کی تعداد بھی کم ہوتی ہے اور ہم انہیں مختلف طریقوں سے اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں۔

چقندر وزن میں کمی کے لئے موزوں ریشوں سے بھی بھرا ہوا ہے ،آپ اس مٹی کی سبزی کو سلاد اور جوس میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

دار چینی قدرتی طور پر میٹابولزم کو بحال کرنے میں مدد کرتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق دار چینی میں موجود cinnamaldehyde فیٹی ویسرل ٹشوز کے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور وزن میں کمی کو تیز کرتا ہے۔

اس کے علاوہ میتھی دانہ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے اور انسولین کے اخراج کو بڑھانے میں بہت موثر ہیں، میتھی دانہ میٹابولزم کو بڑھانے میں مددگار ہیں، آپ میتھی دانے کو ایک کپ پانی میں رات بھر بھگو کر صبح سویرے کھا سکتے ہیں۔

سب سے اہم امرود سردیوں کے لذت بخش پھلوں میں سے ایک ہے، یہ غذائی ریشوں سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کے روزانہ تجویز کردہ فائبر کی مقدار کا تقریباً 12 فیصد پورا کرتے ہیں۔

 یہ پھل آپ کے نظامِ ہاضمہ کو بڑھانے میں بھی بہت موثر ہے اور تیز رفتار میٹابولزم کے لئے اچھا ہاضمہ ضروری ہے، جو وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

The post سردیوں میں وزن کو کیسے کم کیا جاسکتا ہے؟ ماہرین نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email