کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور گرانے کا ٹھیکہ دینے کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی

کمشنر کراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاور گرانے کا ٹھیکہ دینے کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کراچی شرقی آصف جان صدیقی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ، کمیٹی اظہار دلچسپی دکھانے والی کمپنیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گی۔

کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، سینئر ڈائريکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی ، این ای ڈی یونیورسٹی سول انجینئرنگ کے سربراہ عبدالجبار سانگی اور ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ٹیکنکل بلدیہ عظمیٰ کراچی کمیٹی کے رکن ہونگے۔

کمیٹی بولی دہندگان کی جانچ پڑتال کرے گی ، کمیٹی سب سے زیادہ موزوں کمپنی تجویز کرے گی ، کمیٹی نسلہ ٹاور منہدم کرنے کا طریقہ کار بھی بتائے گی۔

واضح رہے کہ نسلہ ٹاور محدود دھماکے سے منہدم کرنے کے لیے مختلف کمپنیوں نے بولیاں جمع کروادی ہیں۔

The post کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور گرانے کا ٹھیکہ دینے کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email