پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری حسین نے ترکی کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے قومی دن کے موقع پر اپنے ترک بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

فواد چوہدری حسین کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم عمران خان کے آپس میں گہرے تعلقات ہیں، دونوں رہنما مسلم امہ کو در پیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ وژن رکھتے ہیں، دونوں ممالک کی عوام دوستی اور محبت کے لازوال رشتے سے جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں پاک ترک تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی اور محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری حسین نے تقریب میں ترکی کی سالگرہ کا کیک کاٹا، اس موقع پر وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی بھی موجود تھے۔

The post پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email