اداکارہ سجل علی اور احد کی نواز الدین صدیقی سے ملاقات، تصویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز دبئی میں ’فلم فیئر مِڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ کا انقاد کیا گیا جس میں ایشیاء کے فنکاروں کو اُن کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیا، اس تقریب میں پاکستانی فنکاروں سمیت بالی ووڈ کے بھی اداکاروں نے شرکت کی۔

سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایوارڈ شو میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں سجل علی کے ساتھ اُن کے شوہر احد رضا میر اور بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر نے گزشتہ سال مارچ میں شادی کر لی تھی۔

 

The post اداکارہ سجل علی اور احد کی نواز الدین صدیقی سے ملاقات، تصویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email