شاہد آفریدی لائیو میچ دیکھنےکے لئےدبئی اسٹیڈیم میں موجود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد  خان آفریدی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں دبئی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری بیانن میں کہا کہ کبھی کھیلنے میں مزہ آتا تھا اب پاکستانی ٹیم کو کھیلتادیکھ کر مزہ آرہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ آج کھیلا جارہا ہے۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

The post شاہد آفریدی لائیو میچ دیکھنےکے لئےدبئی اسٹیڈیم میں موجود appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email