افغان شائقینِ کرکٹ ایک مرتبہ پھر آپے سے باہر

افغانی شائقین کرکٹ پاکستان بمقابلہ افغانستان میچ میں ایک مرتبہ پھر آپے سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق    ٹکٹ کے بغیر افغانی شائقینِ کرکٹ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے دروازے پر چڑھ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے، دبئی پولیس نے کرکٹ اسٹیڈیم کے دروازوں کو چاروں طرف سے بند کردیا ہے۔

ٹکٹ والے شائقین کو بھی اسٹیڈیم کے  اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ آج کھیلا جارہا ہے۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

The post افغان شائقینِ کرکٹ ایک مرتبہ پھر آپے سے باہر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email