بھارت اور نیوزی لینڈ کیخلاف فتح،جامعہ کراچی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

جامعہ کراچی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بڑی پیشکش کر دی ہے،قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت اور نیوزی لینڈ سے کامیابی پر جامعہ کراچی نے کھلاڑیوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جامعہ کراچی  کے وائس چانسلر پروفیسر خالد عراقی نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی جامعہ کراچی میں مفت تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جامعہ کراچی کے دورے کی دعوت دی جا ئے گی اور قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا جامع تعلیمی پیکج بنایا گیا ہے۔

کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ قومی ٹیم کے  سابق کپتان سرفراز احمد پہلے ہی جامعہ کراچی میں زیر تعلیم ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے اپنے ابتدائی دو میچز میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

آج پاکستان اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف شارجہ میں کھیلا رہا ہے۔

The post بھارت اور نیوزی لینڈ کیخلاف فتح،جامعہ کراچی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسکالرشپ دینے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email