ترکی کی برادر حکومت اور عوام کو یوم جمہوریہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترکی کی برادر حکومت اور عوام کو 98 ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی عوام کے تعلقات پرانے ہیں، ہم مشترکہ عقیدے، مشترکہ تاریخ اور ثقافت میں مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں، ترکی کی برادر حکومت اور عوام کو 98 ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دیرینہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

The post ترکی کی برادر حکومت اور عوام کو یوم جمہوریہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email