کالعدم تنظیم کے دھرنے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں ، حسان خاور

حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کے دھرنے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ افہام و تفہیم سے معاملات حل کیے جائیں ، کسی کو ریاست کے اندر ریاست بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ، اپوزیشن اس معاملے کو سیاسی رنگ دے کر پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرے۔

حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ دھرنے کے پس پردہ ملک دشمن طاقتوں کو ایجنڈے کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جائے گی ، حکومت کے خلاف جعلی خبروں اور منفی پروپیگنڈے پر بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔

The post کالعدم تنظیم کے دھرنے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں ، حسان خاور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email