کس قانون کے تحت بول نیوز کو نشانہ بنایا جارہا ہے؟ راجہ پرویز اشرف

سابق وزیر اعظم صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کس قانون کے تحت بول کو نشانہ بنایا جارہا ہے؟

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے بول نیوز کی نشریات کی بندش پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت حیرت زدہ ہوں اس حکومت کا ہر کام ہی نرالا ہے، ذرائع ابلاغ پر بغیر نوٹس پابندی لگانا سمجھ سے باہر ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت بول کو نشانہ بنایا جارہا ہے؟  بول کو نشانہ بنا کر نشریات روکنا بہت ناجائز بات ہے، مذمت کے ساتھ ساتھ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بول پر بندش کو فوری ختم کیا جائے۔

The post کس قانون کے تحت بول نیوز کو نشانہ بنایا جارہا ہے؟ راجہ پرویز اشرف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email