ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دےدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے  تئیسویں میچ میں ویسٹ انڈیز  نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شارجہ میں کھیلے گئے اس میچ میں  بنگلادیش نے پہلے ٹاس جیت کر  باؤلنگ کرنےکا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں  7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پورن نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 22 گیندوں پر 40 رنز بنائے ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 1 چوکا شامل ہے،روسٹن چیس 39 اور جیسن ہولڈر 15 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن ،شکیب الحسن اور  مستفیض الرحمٰن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شرف الاسلام نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں  بنگال ٹائیگرز مقررہ اوورز  میں  139 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے  لیٹن ڈاس نے 44 رنز کی اننگ کھیلی،کپتان محمود اللہ 31،  سومیا سرکار اور محمد نعیم نے 17،17 رنز بنائے۔

بنگلادیش ٹیم ہدف کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روی رمپاؤل،جیسن ہولڈر ، اندرے رسل، اکیل حسین اور براوو نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پورن کو 44 رنز کی شاندار اننگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس ہار کے بعد بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دےدی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email