اداکارہ حرا مانی کا آریان خان کی ضمانت پر خوشی کا اظہار

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بھی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست منظور ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر آریان خان کی ضمانت منظور ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ  میرا پیارا سا بچہ باہر آگیا اللہ ،آپ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں این سی بی کے ہاتھوں گرفتاری پر نہ صرف بھارت بلکہ پاکستانی مداحوں نے بھی ان کی بھرپور حمایت کی ۔

پاکستان میں موجود شاہ رخ خان کے مداحوں اور کئی نامور شخصیات کا سوشل میڈیا پراس معاملے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آریان خان کے ساتھ بھارت میں یہ ناانصافی صرف اس لئے ہورہی ہے کہ وہ مسلمان ہیں ۔

The post اداکارہ حرا مانی کا آریان خان کی ضمانت پر خوشی کا اظہار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email