ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی 1.23 فیصد بڑھ گئی ، مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  کم آمدنی والوں کیلئے مہنگائی 15.01 فیصد تک ہوگئی ، ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے میں 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 10 روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے ہیں۔

The post ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email