بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میر عبد القدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے منصب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر عبد القدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، امید ہے کہ نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے نئے وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجوکے ساتھ  تعاون جاری رکھے گی، قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کریں گے، بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا۔

The post بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email