سعید انور نے ٹویٹر اکاؤنٹ بنالیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر بیٹسمین سعید انور  کے نام سے ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید انور کے نام سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ میں نے اپنے مداحوں اور پاکستان کے لئے ٹویٹر جوائن کر لیا  ہے۔

تاہم صارفین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ اکاؤنٹ لیجینڈری سعید انور کا نہیں ہے بلکہ ان کے نام سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید انور  یا ان کے قری بی ذرائع نے ٹویٹر اکاؤنٹ کی تردید نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید انور نے 247 ایک روزہ میچز میں 8824 رنز بنائے جس میں ان کا  بہترین اسکور 194 ہے  اور 55 ٹیسٹ میچز میں 4052 رنز بنائے جس میں ان کا بہترین اسکور  ناقابل شکست 188 رنز بنائے۔

The post سعید انور نے ٹویٹر اکاؤنٹ بنالیا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email