سعد رضوی کو رہا نہیں کیا جائے گا ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعد رضوی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا  کہ پولیس اہلکاروں کو مارنے والوں سے بھی کوئی رعایت نہیں ہوگی ، کوئی غیرقانونی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم اس معاملے پر کل قوم سے خطاب بھی کریں گے اور موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

The post سعد رضوی کو رہا نہیں کیا جائے گا ، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email