تعلیمی اداروں کے حوالے سے وزیرتعلیم کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول جب بند ہوتے ہیں تو بچوں کی تعلیم کا خرج ہوتا ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کیساتھ مل کر 12 سے 18 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کررہے ہیں، 55 ہزار سرکاری اسکولز میں 12 سے 18 سال کے بچے 50 لاکھ بچے ہیں جبکہ 99 فیصد اساتذہ ویکسینٹ ہوچکے ہیں۔

مراد راس نے کہا کہ 36 اضلاع میں 4 ہزار سے زائد ٹیمیں ہیں جو اسکول جاکر ویکیسن لگائیں گی، 3 ہفتے میں یہ مہم اختتام پذیر ہوگی جبکہ 13 لاکھ 30 ہزار بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکیسن لگا دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اسکول جب بند ہوتے ہیں تو بچوں کی تعلیم کا خرج ہوتا ہے، ہمیں تعلیمی اداروں کی بندش سے بچنے کے لیے تمام بچوں کی ویکسی نیشن کرنی ہے۔

The post تعلیمی اداروں کے حوالے سے وزیرتعلیم کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email