ہم نے اپنے اقتدار میں کالے قوانین کا خاتمہ کیا تھا ، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے اقتدار میں کالے قوانین کا خاتمہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بول نشریات کی بندش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آزادی صحافت کے حق میں ہیں ، ہم کالے قوانین کے حق میں نہیں ہیں۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے اپنے اقتدار میں کالے قوانین کا خاتمہ کیا تھا ، ہم نے معلومات تک رسائی ممکن بنائی اس لیے ہم آزادی صحافت کے حق میں ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے بول ٹی وی کی نشریات بند کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کی جانب سے بول نیوزکی نشریات پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

      ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ ہم آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ، بول نیوز کی نشریات پر پابندی اظہارِ رائے کو کوچلنے کے مترادف ہے ، پیمرا کوبول ٹی وی کی نشریات فوری طور پر بحال کرنی چاہئیں۔

The post ہم نے اپنے اقتدار میں کالے قوانین کا خاتمہ کیا تھا ، یوسف رضا گیلانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email