کشمور: مسلح افراد کی ایس ٹی پی کارکن پر فائرنگ

کشمور میں گڈو تھانہ کی حدود 17 آرڈی کے مقام پر مسلح افراد نے ایس ٹی پی کارکن پر فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق کشمور میں گڈو تھانہ کی حدود 17 آرڈی کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے ایس ٹی پی کارکن پر فائرنگ کی گی، جبکہ گولی لگتے ہی ایس ٹی پی کارکن کو شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایس ٹی پی کارکن کو شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ  پہنچتے ہی دم توڑ گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی گڈو پولیس پہنچ گئی جبکہ بڑی تعداد میں ایس ٹی پی کے کارکن ہسپتال پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پنھل چاچڑ کو سبزوئی گینگ نے قتل کیا ہے، پنھل چاچڑ کو قتل کرنے والے سبزوئی گینگ کی جانب سے کچے کے علاقے میں خوشی میں فائرنگ کی گی۔

The post کشمور: مسلح افراد کی ایس ٹی پی کارکن پر فائرنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email