حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست بھیج دی

حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست بھیج دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اضافے کیلئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر پہلے ہی اعلان کر چکے تھے۔

دستاویز کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے کی گئی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنی ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 2 نومبر کو سماعت کرے گی۔

The post حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست بھیج دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email