اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 09 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب %61 تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علا قوں میں سرد رہے گا جبکہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم دیر، چترال اور کالام میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہا ڑوں پر ہلکی بر فباری کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کوئٹہ سمیت شمالی اضلا ع میں سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کشمیرگلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود ر ہنے کا امکان ہے۔

The post اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گا، محکمہ موسمیات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email