حکومت کو بول نیوز کی نشریات فوری طور پر بحال کرنی چاہئیں ، جام خان شورو

صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ حکومت کو بول نیوز کی نشریات فوری طور پر بحال کرنی چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے بول نیوزکی نشریات پر پابندی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بول ٹی وی نیوز کی نشریات پر پیمرا کی بندش قابل مذمت عمل ہے۔

صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے بول نیوز پر بندش آزادی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے ، حکومت کو بول ٹی وی کی نشریات فوری طور پر بحال کرنی چاہئیں۔

 دوسری جانب ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے بول نیوز کی نشریات بند کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کی جانب سے بول نیوزکی نشریات پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

      ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ ہم آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ، بول نیوز کی نشریات پر پابندی اظہارِ رائے کو کوچلنے کے مترادف ہے ، پیمرا کوبول ٹی وی کی نشریات فوری طور پر بحال کرنی چاہئیں۔

The post حکومت کو بول نیوز کی نشریات فوری طور پر بحال کرنی چاہئیں ، جام خان شورو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email