وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کرلیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبے میں عوام کے جان ومال کے تحفظ اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں متعلقہ حکام وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو امن عامہ کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاون خصوصی اطلاعات حسان خاور، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email