بول چینل کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں، عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بول چینل کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بول ٹی وی کی نشریات بند کرنے پر اسکی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، جو چینل حکومت پر تنقید کرے اس کی زبان بندی کردی جاتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ بول چینل کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں، ہم آزدی صحافت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ آزادی صحافت پر پیمرا کا وار، بول نیوز کی نشریات بند کردی گئیں۔

بول کے ڈائریکٹر نیوز سمیع ابراہیم نے پیمرا کی جانب سے بول نیوز کی نشریات بند کرنے پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیمرا کے ذریعے بول نیوز کی نشریات کو بند کروا دیا۔

دوسری جانب سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے بول نیوز کی بندش کی مذمت کی ہے۔

حکموت کی جانب سے بول ٹی وی کی نشریات بند کرنے پر الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بول نیوز کی نشریات بند کرنا صحافت پر حملہ ہے۔

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے بول نیوز کی نشریات معطل ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مہذب ممالک میں آزادی صحافت پر قدغن کا تصور نہیں ہے، بول ٹی وی کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے بھی بول نیوز کی نشریات معطل کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ بول نیوز کی نشریات پر پابندی آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی بول نیوز کی نشریات بند کرنے کی شدید مذمت  کی ہے۔

The post بول چینل کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں، عطا تارڑ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email