آسٹریلو  پارلیمنٹیرینز کی بھارتی مظالم پر آواز بلند کرنے پر انکی شکر گزار ہوں، مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک  نے کہا ہے کہ آسٹریلوی  پارلیمنٹیرینز کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز بلند کرنے پر انکی شکر گزار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی  پارلیمنٹیرینز کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز بلند کرنے پر انکی شکر گزار ہوں، آسٹریلوی پارلیمنٹیرینز نے بھارت پر واضح کیا کہ یو این او کی قراردادوں پر مسئلہ کشمیر حل کرے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ دوران ملاقات آسٹریلوی خاتون سینٹر کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا تھا جبکہ آسٹریلوی سینیٹر نے مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی پارلیمنٹیرین نے بھارت کو کشمیریوں کا پیدائشی حق،حق خودارادیت دینے پر زور دیا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی مظالم پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز بلند کرے۔

The post آسٹریلو  پارلیمنٹیرینز کی بھارتی مظالم پر آواز بلند کرنے پر انکی شکر گزار ہوں، مشعال ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email