ملک بھر میں کورونا سے مزید 17 افراد انتقال کر گئے،این سی او سی

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 17 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 659 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 17 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹےکےدوران45 ہزار 93 کورونا ٹیسٹ کیےگئے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح1.46فیصد ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 931 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 20 ہزار 105 ہو گئی ہے۔

The post ملک بھر میں کورونا سے مزید 17 افراد انتقال کر گئے،این سی او سی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email