وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر داخلہ شیخ رشید بھی شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، نورالحق قادری اور حساس اداروں کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

خیال رہے کہ اجلاس میں قومی سلامتی کے امور پر غور کیا جائے گا اور کالعدم تنظیم کے احتجاج کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہے۔

The post وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email