افغانستان نے پاکستان کے مختلف شہروں میں سفارتکار تعینات کردیے، ذرائع

افغانستان کی طالبان حکومت نے اسلام آباد، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں سفارتکار تعینات کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سفارتخانے اور تینوں قونصل خانوں میں تقرری کا نوٹیفیکیشن 20 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا، افغان سفارت خانے کے ذرائع نے نوٹیفیکیشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتکار ابھی پاکستان نہیں آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتخانے اور تینوں قونصل خانوں کے سفارتی عملے نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے، اسلام آباد میں سفیر کی بجائے فرسٹ سیکرٹری سردار احمد شکیب بطور ناظم الامور فرایض انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق حافظ محب اللہ شاکر کو پشاور، گل حسن ابو محمد کو کوئٹہ اور عباس خان محمد کو کراچی تعینات کیا گیا ہے، اسلام آباد، پشاور، کراچی اور کوئٹہ کے لیے سفارتکاروں کی تقرریاں بطور فرسٹ سیکریٹری کی گئی ہیں۔

The post افغانستان نے پاکستان کے مختلف شہروں میں سفارتکار تعینات کردیے، ذرائع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email