چیلنجز کے باوجود ہمارا فوکس پاک فوج کی روایتی صلاحیتوں میں اضافہ ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود ہمارا فوکس پاک فوج کی روایتی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈکوارٹرز سدرن کمانڈ ملتان کا دورہ کیا ہے جہاں آرمی چیف کو فارمیشن کے انتظامی، تربیتی اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔

 

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آرمی چیف نے کوٹ عبدالحکیم میں اسٹرائیک کور کی تربیتی مشقیں دیکھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود ہمارا فوکس پاک فوج کی روایتی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔ ایئر ڈیفنس، آئی ایس آر، سائبر اور میکنائزیشن کی صلاحیتیں بڑھانے پر خاص توجہ ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایسی مشقیں دستوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں و اعتماد میں اضافہ کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع و سیکیورٹی چیلنجز سے نمَنے کے لیے ہمہ وقت تربیت یافتہ و تیار ہے۔

The post چیلنجز کے باوجود ہمارا فوکس پاک فوج کی روایتی صلاحیتوں میں اضافہ ہے، آرمی چیف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email