میوزک سے میرا بہت گہرا تعلق ہے ، جواد احمد

پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ میوزک سے میرا بہت گہرا تعلق ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ مجھے بیس سال ہو گئے سولو پرفارم کرتے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جامعہ میں میوزک کرنے نہیں دیا جاتا تھا ، ایک وقت آیا کہ مجھے اسٹیج پر پرفارم کرنے سے منع کر دیا گیا ، مجھے جان سے مار دینے کے آرڈر تک دیے گئے ، میوزک سوسائٹی بنائی اور اسے کامیابی سے چلایا بھی ، اس زمانے میں صرف تین ہی بینڈز تھے، جنون، جیوپٹر اور وائٹل سائنز۔

جواد احمد نے کہا ہے کہ میوزک 89 کا پروگرام ہوا تو ملک میں ایک واویلا مچ گیا ، جب میں جیوپٹر بینڈ میں تھا ، تب سوچا کہ میں سیاست کروں گا ، مجھے بنیادی ضروریات کی پامالی کا بے حد دکھ ہوتا ہے ، کوئی اگر کچھ کرنا چاہے اسے کرنے نہیں دیا جاتا۔

پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد نے کہا کہ اپنے البم کے پہلے گانے اللہ میرے دل کے اندر کی وڈیو میں غریب اور امیر کے فرق کو دکھایا ، تنقید ہوئی کہ کوئی لو سونگ بناؤ ، گانا نہیں چلا، زیادہ تر عوام نے پسند نہیں کیا۔

The post میوزک سے میرا بہت گہرا تعلق ہے ، جواد احمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email